مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزير اعظم ملزم نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں اس کی والدہ شمیم اختر، بھائی شہباز شریف اور بھتیجےحمزہ شہباز نے ملاقات کی ہے۔ ملزم نواز شریف کی اپنی والدہ، بھائی اور بھتیجے سے ملاقات جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنی والدہ اور دیگر اہل خانہ کے لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیر بیس پہنچے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز سے ان کی بیٹی مہرالنساء اور داماد راحیل منیر نے بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ۔ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز کا آج اڈیالا جیل میں ایک دن مکمل ہوگیا ہے ۔نوازشریف اور مریم نواز کو لندن سے وطن واپسی پر گزشتہ روز لاہور ائرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا ،جہاں سے انہیں خصوصی پرواز سے اسلام آباد اور پھر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گيا۔
آپ کا تبصرہ